Breaking News >> News >> Independent Urdu


سکردو: آئس ہاکی چیمپیئن شپ کا سیاچن گلیشیئر کی جیت پر اختتام


Link [2022-01-26 20:54:41]



سکردو میں کھیلی جانے والی آئس ہاکی چمپیئن شپ کا اختتام سیاچن گلیشیئر کی جیت پر ہو گیا ہے۔

اس چیمپیئن شپ میں شائقین خون جما دینے والی سردی میں اپنی ٹیموں کا حوصلہ بڑھاتے دکھائی دیے، جہاں ان مقابلوں میں حصہ لینے والی ٹیموں کے نام گلیشیئرز کے ناموں پر رکھے گئے تھے۔

سکردو میں ہونے والی اس آئس ہاکی چمپیئن شپ کا فائنل سیاچن گلیشیئر اور چھوغو لونگما گلیشیئر کی ٹیموں کے مابین کھیلا گیا جس میں انتہائی سنسنی خیز میچ کے بعد سیاچن گلیشیئر کی ٹیم نے فائنل مقابلہ اپنے نام کیا۔

ایونٹ کی اختتامی تقریب کے موقع پر جیتنے والی ٹیم کے کھلاڑیوں نے ہاتھوں میں مشعلیں اٹھا کر رنگ میں فاتحانہ سکیٹنگ بھی کی۔

مزید پڑھ

اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)

اس موقع پر بلتستان کا روایتی تہوار ’جشن مے فنگ‘ بھی منایا گیا جبکہ شائقین نے رنگین کاغذی فانوس ہوا میں چھوڑ کر خوشی کا اظہار کیا۔

تقریب میں کنیڈین ہائی کمشنر، صوبائی وزرا اور عسکری، انتظامی سربراہوں نے فاتح ٹیم کو ٹرافی اور کھیلاڑیوں میں انعامات تقسیم کیے۔

پاکستانگلگت بلتستانکھیلایونٹ کی اختتامی تقریب کے موقع پر جیتنے والی ٹیم کے کھلاڑیوں نے ہاتھوں میں مشعلیں اٹھا کر رنگ میں فاتحانہ سکیٹنگ بھی کی۔محمد عمرانبدھ, جنوری 26, 2022 - 21:15Main image: ملٹی میڈیاjw id: WM532xDStype: videorelated nodes: سکردو میں آئس ہاکی: گلیشیئرز کے ناموں پر ٹیمیںپہلی مرتبہ نیشنل آئس ہاکی چیمپیئن شپ میں خواتین بھی شریکSEO Title: سکردو: آئس ہاکی چیمپیئن شپ کا سیاچن گلیشیئر کی جیت پر اختتامcopyright: 

Most Read

2024-09-22 15:22:14