Breaking News >> News >> Independent Urdu


شاہد آفریدی کہیں نہیں جا رہے، پی ایس ایل کھیلیں گے: ٹیم منیجر


Link [2022-01-26 20:54:41]



پاکستان کے سابق کپتان اور سٹار آل راؤنڈر شاہد آفریدی پاکستان سپر لیگ کے ساتویں ایڈیشن میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی نمائندگی کر رہے ہیں تاہم ایونٹ شروع ہونے سے قبل ہی ان کی شمولیت کے بارے میں قیاس آرئیاں شروع ہو چکی ہیں۔

سوشل میڈیا پر خبریں گرش کر رہی ہیں کہ شاہد آفریدی کی اہلیہ کی بہن انتقال کر گئی ہیں جبکہ انہیں انجری کے مسائل کا بھی سامنا ہے۔

Breaking News :- Shahid Afridi's Sister-in-Law Has Passed Away. The QG All-rounder Will Decide On His Participation In PSL Depending On His Recovery .#ShahidAfridi #QuettaGladiators #HBLPSL7 #PSL2022 #cricket pic.twitter.com/vonTKKVVl4

— Green Jersey (@GreenJersey365) January 26, 2022

سوشل میڈیا پر گردش کرنے والی بعض خبروں کے مطابق شاہد آفریدی انجری کے باعث پی ایس ایل کے ابتدائی میچز میں نظر نہیں آئیں گے۔

Shahid Afridi might not be able to able to participate in the initial matches of PSL 7.#PAKvAUS #LevelHai #PSL2022 #BabarAzam #ShahidAfridi pic.twitter.com/CiVgPjWz0m

— Cricket Coder (@cricket_coder) January 26, 2022

ڈیلی اوصاف کی خبر کے مطابق انجری، اہلیہ کی بہن کی وفات اور بچوں کے گھر پر اکیلے ہونے کی وجہ سے شاہد آفریدی نے بائیو سکیور ببل سے نکلے کی درخواست کر دی ہے۔

https://t.co/YYm5pvYh1k#PSL2022: #ShahidAfridi asks to pull out of bio-secure bubble#PCB pic.twitter.com/eZDVM0SAip

— Daily Ausaf Official (@AusafOfficial) January 26, 2022

اس سارے معاملے پر انڈپینڈنٹ اردو نے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے ٹیم مینیجر اعظم خان سے رابطہ کیا تو انہوں سوشل میڈیا پر چلنے ایسی تمام خبروں کو قیاس آرائیاں قرار دیتے ہوئے مسترد کر دیا ہے۔

اعظم خان کا کہنا تھا کہ ’سوشل میڈیا پر بہت کچھ چل رہا ہے کہ شاہد آفریدی چھوڑ کر چلے گئے مگر ایسا کچھ نہیں وہ ابھی ہوٹل میں ہمارے ساتھ موجود ہیں۔‘

مزید پڑھ

اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)

انہوں نے بتایا کہ ’انہیں (شاہد آفریدی) کمر کی تکلیف ضرور ہے مگر وہ اب سے نہیں بلکہ طویل عرصے سے ہے اور اسی کے باعث شاہد آفریدی ملتان سلطانز کے لیے کچھ میچ نہیں کھیل سکے تھے۔‘

 کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے ٹیم مینیجر نے بتایا کہ شاہد آفریدی ایک انجیکشن لگوا کر کھیلتے ہیں جو آج وہ لگوائیں گے اور اس کے بعد دو دن کا آرام ہوتا ہے۔

انہوں نے واضح کیا کہ ’ضروری نہیں مگر ہو سکتا ہے کہ شاہد آفریدی صرف پہلے میچ میں آرام کریں اور نہ کھیلیں مگر وہ کہیں نہیں جا رہے اور پی ایس ایل کے میچز کھیلیں گے۔‘

پی ایس ایلشاہد آفریدیکرکٹپاکستانکوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے ٹیم مینیجر اعظم خان کا کہنا ہے کہ سوشل میڈیا پر چل رہا ہے کہ شاہد آفریدی چھوڑ کر چلے گئے ہیں مگر ایسا کچھ نہیں وہ ابھی ہوٹل میں ہمارے ساتھ موجود ہیں۔عمر فیضانبدھ, جنوری 26, 2022 - 20:30Main image: 

<p>&nbsp;13 مارچ 2016 کولکتہ کے ایڈن گارڈنز کرکٹ سٹیڈیم میں پریس کانفرنس کے دوران شاہد آفریدی (فائل فوٹو: اے ایف پی)</p>

کرکٹtype: newsrelated nodes: کرونا وائرس: شاہد آفریدی کی مخیر حضرات سے خصوصی اپیلپی ایس ایل کے چکر میں نوجوانوں کو لالی پاپ دیا گیا ہے: وقار ذکاپی ایس ایل 7: ’آگے دیکھ کے علاوہ کچھ سمجھ آیا نہیں‘شاہین شاہ اور بابر اعظم پی ایس ایل میں جم کر ’مقابلے‘ کو تیارSEO Title: شاہد آفریدی کہیں نہیں جا رہے، پی ایس ایل کھیلیں گے: ٹیم منیجرcopyright: 

Most Read

2024-09-22 15:25:14