Breaking News >> News >> Independent Urdu


کراچی میں پولیس اور ایم کیو ایم کارکنان آمنے سامنے


Link [2022-01-26 20:54:41]



سندھ کے بلدیاتی قانون میں مجوزہ ترامیم کے خلاف متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کا کراچی پریس کلب کے سامنے احتجاج جاری ہے۔

ایم کیو ایم پاکستان کی جانب سے احتجاجی مظاہرے میں سینیئر رہنما عامر خان، وسیم اختر، خواجہ اظہار الحق کے علاوہ پارٹی کارکنان شریک ہیں۔

اس سے قبل مظاہرین نے وزیراعلیٰ ہاؤس کی جانب جانے کی کوشش کی تاہم پولیس نے ایم کیو ایم کارکنوں کو میٹرو پول چوک پر روک دیا، جس کے بعد بعض کارکنان رکاوٹیں توڑ کر وزیراعلیٰ ہاؤس کے سامنے پہنچ گئے۔

وزیراعلیٰ ہاؤس کی طرف بڑھنے والے کارکنان کو روکنے کی کوشش میں پولیس اور مظاہرین کے درمیان شدید جھڑپیں ہوئیں اور پولیس نے ان مظاہرین کو روکنے کے لیے آنسو گیس اور لاٹھی چارج کا استعمال کیا۔

مزید پڑھ

اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)

شیلنگ کے باعث ایم کے ممبر سندھ اسمبلی صداقت حسین زخمی ہوگئے جنہیں بعد میں پولیس نے گرفتار کر لیا۔

اس حوالے سے ایم کیو ایم رہنما خواجہ اظہار الحق نے انڈپینڈنٹ اردو سے بات کرتے ہوئے کہا کہ ان کی پارٹی بلدیاتی قانون کے خلاف ہے اور ’پرامن مظاہرہ‘ کرنا ان کا قانونی حق ہے۔

دوسری جانب وزیراعلیٰ سندھ کے ترجمان عبدالرشید چنا نے انڈپینڈنٹ اردو کو بتایا ہے کہ مظاہرین ریڈ زون ایریا میں داخل ہوئے، وزیراعلیٰ ہاؤس کے خارجی دروازے کو نقصان پہنچایا اور وال چاکنگ کی۔ 

عبدالرشید چنا نے کہا کہ ’ریڈ زون ایریا میں پی ایس ایل کی ٹیمیں ہوٹلوں میں قیام کر رہی ہیں جس میں غیر ملکی کھلاڑی بھی  شامل ہیں۔‘

ترجمان نے بتایا کہ مظاہرین کی ’توڑ پھوڑ کے بعد قانون حرکت میں آیا اور پولیس نے لاٹھی چارج کیا اور چند گرفتاریاں بھی کیں۔‘

پاکستانکراچیایم کیو ایمسندھوزیراعلیٰ ہاؤس کی طرف بڑھنے والے کارکنان کو روکنے کی کوشش میں پولیس اور مظاہرین کے درمیان شدید جھڑپیں ہوئیں اور پولیس نے ان مظاہرین کو روکنے کے لیے آنسو گیس اور لاٹھی چارج کا استعمال کیا۔امر گرُڑوبدھ, جنوری 26, 2022 - 20:00Main image: 

<p>ایم کیو ایم پاکستان کے کارکنان کراچی پریس کلب کے باہر موجود&nbsp; ہیں (انڈپینڈنٹ اردو)</p>

پاکستانtype: newsrelated nodes: سندھ بلدیاتی نظام بل: اختیارات میں ’کمی‘ پر اپوزیشن جماعتوں کا احتجاج’ایم کیو ایم کے مقابلے میں ق لیگ زیادہ فائدے میں رہی‘مشرف دور کے اختیارات نہ سہی، بھٹو دور کے ہی دے دو: جے آئیSEO Title: کراچی میں پولیس اور ایم کیو ایم کارکنان آمنے سامنےcopyright: 

Most Read

2024-09-22 15:32:48