Breaking News >> News >> Independent Urdu


یوکرین تنازع: جو بائیڈن کا روسی صدر پر ذاتی پابندیاں لگانے کا عندیہ


Link [2022-01-26 13:14:27]



امریکہ کے صدر جو بائیڈن نے عندیہ دیا ہے کہ اگر روس نے یوکرین پر حملہ کیا تو وہ صدر ولادی میر پوتن پر ذاتی پابندیاں لگادیں گے۔

خبر رساں ادارے اے ایف پی کے مطابق صدر جوبائیڈن سے منگل کو ایک صحافی نے سوال کیا کہ ’اگر کبھی یوکرین پر حملہ ہوا تو آپ روسی صدر ولادی میر پوتن پر ذاتی پابندیاں بھی لگائیں گے؟‘ جس کے جواب میں امریکی صدر نے کہا: ’جی ہاں۔ میں ایسا کرنے کے بارے میں سوچوں گا۔‘

امریکی صدر نے صحافیوں سے گفتگو میں مزید کہا کہ ’ہماری ایسی کوئی نیت نہیں کہ امریکی یا نیٹو افواج کو یوکرین بھیجیں، لیکن جیسا کہ میں نے کہا کہ اگر روسی صدر پوتن یوکرین میں داخل ہوئے تو اس کے سنجیدہ معاشی نتائج ہوں گے۔‘

روس اپنے پڑوسی ملک یوکرین پر حملہ کرنے کے کسی بھی ارادے کی تردید کرتا ہے، تاہم اس نے گذشتہ سال سے ہی یوکرین کی سرحد کے قریب ہزاروں فوجی تعینات کر رکھے ہیں۔ روس کا مطالبہ ہے کہ نیٹو اس بات کی ضمانت دے کہ وہ سابقہ سوویت یونین کی ریاستوں میں مزید اڈے قائم اور مشرق کی سمت مزید توسیع نہیں کرے گا۔

روس کے مطابق سابق سوویت یونین کا ملک یوکرین روس اور نیٹو کے ممبر ممالک کے درمیان ایک خلا ہے، تاہم امریکہ روسی مطالبات کو ’دکھاوا‘ قرار دے چکا ہے۔

مزید پڑھ

اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)

 رواں ہفتے ہی روس کی جانب سے ’حملے کے مسلسل خطرے‘ کے سبب واشنگٹن نے یوکرین میں موجود اپنے سفارت کاروں کے اہل خانہ کو دارالحکومت کیف چھوڑنے کی ہدایت کی ہے۔

اسی طرح یوکرین میں امریکی شہریوں پر بھی زور دیا گیا تھا کہ وہ ’اب روانگی پر غور کریں‘، کیونکہ روس کی جانب سے کسی بھی ممکنہ دراندازی کے نتیجے میں واشنگٹن اپنے شہریوں کے انخلا کی پوزیشن میں نہیں ہوگا۔

دوسری جانب امریکہ نے ہوائی جہاز کے ذریعے دفاعی امداد بھی یوکرین بھیجی ہے جو ممکنہ روسی حملے کے پیش نظر استعمال میں آئے گی۔

جب امریکی دفاعی امداد یوکرین میں بورسپیل کے بین الاقوامی ہوائی اڈے پر اتری تو اس موقع پر یوکرین میں تعینات قائم مقام سفیر کرستینا کوئین کے ساتھ یوکرینی نائب وزیر دفاع وستیاسلاف زیملینسکی بھی موجود تھے۔

امریکی سفیر کا اس موقع پر کہنا تھا کہ ’اگر روسی صدر پوتن نے یوکرین پر حملہ کرنے کا فیصلہ کیا تو ہم یوکرین کو پہلے سے دیے جانے والے سامان کے علاوہ بھی دفاعی سامان مہیا کریں گے۔‘

دفاعی سامان موصول کرتے ہوئے یوکرینی نائب وزیر دفاع وستیاسلاف زیملینسکی کا کہنا تھا کہ ’ہمارا دشمن مضبوط ہے لیکن اپنے شراکت داروں اور یوکرینی عوام کے ساتھ مل کر ہم زیادہ مضبوط ہیں۔‘

یوکرینامریکہروستنازعجو بائیڈنولادی میر پوتنامریکی صدر نے یوکرین پر حملے کی صورت میں روسی صدر ولادی میر پوتن پر ذاتی پابندیاں لگانے سے متعلق سوال کے جواب میں کہا: ’جی ہاں۔ میں ایسا کرنے کے بارے میں سوچوں گا۔‘اے ایف پیبدھ, جنوری 26, 2022 - 10:30Main image: 

<p>امریکی صدر جو بائیڈن (بائیں) 15 مارچ 2021 کو وائٹ ہاؤس کی ایک تقریب میں شریک ہیں جبکہ روسی صدر ولادی میر پوتن (دائیں) پانچ مارچ 2020 کو کریملن میں اپنے ترک ہم منصب کے ساتھ مشترکہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے (فائل فوٹو: اے ایف پی)</p>

دنیاjw id: g3pmSPuqtype: videorelated nodes: یوکرین کشیدگی: نیٹو کا فوج کو تیار رہنے کا حکمامریکہ اور روس کا یوکرین میں کشیدگی کم کرنے پر اتفاقیوکرین میں روسی فوجیوں کا داخلہ 'حملہ' تصور ہوگا: امریکی صدرمہنگائی سے متعلق سوال پر بائیڈن کے صحافی کے لیے نازیبا الفاظ SEO Title: یوکرین تنازع: جو بائیڈن کا روسی صدر پر ذاتی پابندیاں لگانے کا عندیہcopyright: inner media: 

<p>امریکی صدر جو بائیڈن (بائیں) 15 مارچ 2021 کو وائٹ ہاؤس کی ایک تقریب میں شریک ہیں جبکہ روسی صدر ولادی میر پوتن (دائیں) پانچ مارچ 2020 کو کریملن میں اپنے ترک ہم منصب کے ساتھ مشترکہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے (فائل فوٹو: اے ایف پی)</p>

Translator name: محمد حسان گُل

Most Read

2024-09-22 17:31:36