Breaking News >> News >> Independent Urdu


سکردو میں آئس ہاکی: گلیشیئرز کے ناموں پر ٹیمیں


Link [2022-01-24 22:53:35]



گلگت بلتستان میں سرمائی کھیلوں بالخصوص آئس ہاکی کو تیزی سے فروغ مل رہا ہے۔

سکردو میں آئس ہاکی کا ایک خوبصورت میدان ہلمہ رنگا ڈسٹرکٹ پارک میں تیار کیا گیا ہے، جہاں پہلی بار 25 جنوری سے دو روزہ آئس ہاکی ٹورنامنٹ شروع ہو رہا ہے۔

ٹورنامنٹ کا مقصد مقامی نوجوانوں کو تفریح کے موقعے دینے کے ساتھ ساتھ گلوبل وارمنگ کے باعث گلیشیئرز کو لاحق خطرات کی جانب توجہ مبذول کرانا ہے۔

ٹورنامنٹ کی اختتامی تقریب میں موسم سرما کے سب سے بڑے تہوار مے پھنگ کی مشعل بردار رسم کا شاندار مظاہرہ بھی کیا جائے گا جبکہ شائقین کے لیے برف کے اس خوبصورت گراونڈ میں مقامی کھانوں کے سٹالز لگائے جائیں گے۔

اسسٹنٹ کمشنر وقاص جوہر کے مطابق چونکہ گلگت بلتستان میں گلیشیئرز کے سب سے زیادہ ذخائر پائے جاتے ہیں لہٰذا ماحولیاتی تبدیلی کا اثر بھی یہاں زیادہ ہے۔

انہوں نے بتایا کہ ایونٹ کا مقصد لوگوں میں ماحولیاتی آلودگی کے متعلق شعور بیدار کرنا ہے۔

انہوں نے بتایا کہ ٹورنامنٹ میں چار ٹیمیں حصہ لے رہی ہیں جن کے نام مشہور گلیشیئرز سیاچن، بیافو، بلتورو اور چوغو لونگما پر رکھے گئے ہیں۔

مزید پڑھ

اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)

مقامی شہری نثار عباس کہتے ہیں کہ یہاں کے نوجوانوں کو اولپمک گیمز میں پاکستان کی نمائندگی کے لیے تیار کیا جانا چاہیے۔

انہوں نے کہا کہ سرمائی کھیلوں سے موسم سرما میں سیاحت کو بھی فروغ ملے گا۔

’مجھے امید ہے کی یہ سلسلہ صرف ایک سال کے لیے محدود نہیں رہے گا بلکہ انشا اللہ آئندہ آنے والے سالوں میں آئس ہاکی بہترین ایونٹ بنے گا۔‘

سکردوگلگت بلتستاننوجوانوں کی تفریح اور ماحولیاتی تبدیلی سے متعلق عوامی آگاہی کے لیے سکردو میں آئس ہاکی کا دو روزہ ٹورنامنٹ ہو رہا ہے۔محمد عمرانسوموار, جنوری 24, 2022 - 18:00Main image: کھیلjw id: ZaRE8m4utype: videorelated nodes: ابرار الحق کا علی سدپارہ کی یاد میں سکردو میں سکول بنانے کا عہد سرمائی اولمپکس پر ’سیاست سے دور‘ رہنے پر چین کی پاکستان کی تعریفپہلی مرتبہ نیشنل آئس ہاکی چیمپیئن شپ میں خواتین بھی شریکSEO Title: سکردو میں آئس ہاکی: گلیشیئرز کے ناموں پر ٹیمیںcopyright: 

Most Read

2024-09-22 17:24:53